• news

چوہنگ، نشہ کیلئے رقم نہ دینے پر بھائی کی فائرنگ، بہن قتل 


لاہور (نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے میں نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کوموت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں چھوٹے بھائی فاروق نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی 35سالہ  بہن فریدہ پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر  وہ  موقع پر ہی جاں بحق  ہو گئی جبکہ ملزم  فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بہن قتل

ای پیپر-دی نیشن