قصور، اوکاڑہ، 2 خواتین، بورے والا میں بچے سے زیادتی
قصور؍ اوکاڑہ؍ بورے والا (نمائندگان نوائے وقت+ رپورٹ) قصور کے نواح چونیاں میں اوباش نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، عبدالرشید نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیوی گھر چارہ لینے کو گئی تو ملزم محمد اکرم فصل چری میں چھپا ہوا تھا جس نے اسلحہ کے زور پر میری بیوی کو فصل چری میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر چونیاں نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی قصبہ 30 فور ایل کے رہائشی منظور احمد کی بیوی س کھیتوں میں گئی جہاں پہلے سے موجود مسلح اوباش احمد علی نے اسے پکڑ لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بورے والا سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی گاؤں 215 ای بی میں اوبش شخص نے بارہ سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا محمد رمضان کا بیٹا گھر سے باہر نکلا تو ملزم اسے قریب ہی کھیت میں لے گیا اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی