قیدیوں کو رعایت ‘ انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کے خلاف درخواست منظور
اسلام آباد (اعظم گِل ) وفاقی شرعی عدالت نے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزارت قانون و انصاف اور چاروں صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس محمد انور کی عدالت میں ڈاکٹر عرفان اقبال کی جانب سے دائر کی گئی۔ انسانی حقوق کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار موقف اپنایا کہ 15 اگست 2001ء کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء میں کی گئی ترمیم سے قیدیوں کو سزاؤں میں ملنے والی رعایت ختم کر دی گئی ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہے کہ درخواست گزار کو سزاؤں میں ملنے والی رعایت 27 جنوری 2006ء سے نہیں مل رہی، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بادی النظر میں ظاہر ہوتا ہے کہ حقوق انسانی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق درخواست کوشریعت پٹیشن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
شرعی عدالت