میڈیکل کمشن نے ڈاکٹروں کے لائسنس کی بنیاد پر رجسٹریشن کی منظوری دے دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستانی میڈیکل یونیورسٹی کی غیر ملکی یونیورسٹیوں سے الحاق نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ پاکستان میڈیکل کمشن نے دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب عدالت جمع کرا دیا ہے۔ وکیل کمشن نے کہا کہ میڈیکل کمشن نے ڈاکٹروں کے لائسنس کی بنیاد پر رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹروں کی رجسٹریشن سے ان کے بیرون ممالک میڈیکل یونیورسٹیوں میں داخلوں کے مسائل کاخاتمہ ہو گا، عدالت نے درخواست گزار ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کوجواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستانی 17طبی جامعات کے بیرون ممالک جامعات سے الحاق نہ ہونے سے ڈاکٹروں کے داخلے نہیں ہو رہے ہیں۔
میڈیکل