• news

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے گھر چھاپہ، مقدمہ میں دہشتگردی دفعات شامل 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمے میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات ڈال دیں۔ رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کیخلاف تھانہ گلشن معمار کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دریں اثناء کراچی پولیس نے سرجانی میں مختیار کار پر حملے میں ملوث ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر  حلیم عادل شیخ کے گھر کا محاصرہ کرلیا۔ ترجمان حلیم عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ ترجمان نے کہا کہ 15 سے زائد پولیس موبائلوں سول ڈریس اور خواتین پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا اور رکن  سندھ اسمبلی کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔
حلیم عادل شیخ

ای پیپر-دی نیشن