پہلی پاکستانی خاتون برطانوی یونیورسٹی لنکنز ان کی نمائندگان کمیٹی کی رکن منتخب
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی بیرسٹر زہرہ ویانی لنکنز ان بار کے نمائندگان کی کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئی ہیں، اس کمیٹی میں منتخب ہونے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ چار سال تک اس باڈی کا حصہ رہیں گی۔لنکنز ان بار کی ریپریزنٹیشن کمیٹی ایک نمایاں نمائندہ کردار ادا کرتی ہے، کمیٹی کے ارکان زیادہ تر بنچ کمیٹیوں میں بیٹھتے ہیں جو ادارے کی املاک کے انتظام، مالیات اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تعلیم، داخلے اور سکالرشپ جیسے مسائل میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔یہ کمیٹی سال میں چھ بار اجلاس کرتی ہے تاکہ ان مسائل پر بحث کی جائے۔واضح رہے کہ لنکنز ان دنیا کے معروف ترین اور قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ہے۔ قانون کے اس ادارے کے نامور فارغ التحصیل وکلا میں بانی پاکستان محمد علی جناح، علامہ اقبال اور سابق پاکستانی وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزرائے اعظم برطانیہ مارگریٹ تھیچر اور ٹونی بلیئر سمیت کئی اہم عالمی قانون دان شامل ہیں۔
پاکستانی خاتون رکن منتخب