• news

سیہون کے قریب مسافر وین گڑھے میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، 13 زخمی سیہون‘کراچی (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) سیہون کے قریب ٹریفک حادثے میں20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سابق

صدر آصف علی زرداری نے سیہون کے قریب ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق صدر نے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر رنجیدہ ہوں، سندھ حکومت جاں بحق اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرے۔ حکومت زخموں کی زندگیاں بچانے کے ٹھوس اقدامات کرے۔ عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر معین صدیقی نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے 8 خواتین، 6 لڑکیاں اور 6 لڑکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم ان کا تعلق خیرپور میرس کے ایک ہی خاندان سے ہے اور گاڑی کا ڈرائیور بھی اسی خاندان سے تھا۔ وہ  جو قلندرلال شہباز کے مزار زیارت کے لیے آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وین کے ڈرائیور نے سیہون جانے والے سڑک پر ٹریفک روکنے کے لیے کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کا اندازہ نہیں کیا اور وہاں پر سیلاب کا پانی جمع ہوا تھا تاہم ہائی وے کی دوسری طرف راستہ صاف تھا۔ خیال رہے کہ 20 ستمبر کو منچھر جھیل سے آنے والے سیلاب کے باعث ہائی وے پر 30 بڑے شگاف ڈالے گئے  تاکہ  سیہون کی مختلف یونین کونسلوں سے آنے والا پانی دریائے سندھ میں شامل کیا جا سکے۔

سہون حادثہ

ای پیپر-دی نیشن