گھڑی نے عمران کی اوقات بتادی ،خطاب سے لگا انہیں گولی نہیں غم لگا : مریم اور نگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان کے خطاب سے لگا انہیں گولی نہیں‘ غم لگا ہے۔ عمران خان ایسا بہروپیا ہے جو جھوٹ بول کر بھیس بدلتا ہے۔ عدم اعتماد کی کامیابی دیکھ کر آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی پیشکش کی گئی۔ لانگ مارچ کا نہیں مگر عمران خان کا مقصد سمجھ گئے ہیں۔ گھڑی بیچنے والا حقیقی آزادی مارچ کا شور مچا رہا ہے۔ ہماری گھڑی نے وقت بتایا‘ عمران کی گھڑی نے اوقات بتائی۔ اب یو اے ای‘ برطانوی عدالت کیوں جا رہے ہیں؟ رسیدیں دیدیں۔ پیسے جمع کرائے بغیر گھڑی کو بیچا گیا۔ گھڑی بیچ کر پیسوں کو ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔ اگر آپ ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتے تو پھر اپنی حکومت توڑیں۔ اس میں وفاق اور شہباز شریف کا کیا قصور ہے۔ تحریک عدم اعتماد کو پہلے سازش کا نام دیا گیا پھر یو ٹرن لیا گیا۔ عمران خان ملک کو تقسیم کرنے اور آگ لگانے کی بات کرتا ہے۔ عمران خان کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم ہو گیا ہے۔ گھڑی بیچنے کیلئے فرح خان اور شہزاد اکبر سہولت کار بنے۔