برائلر گوشت کی قیمت میںمزید 7روپے اضافہ انڈوں کے ریٹ بھی بڑھ گئے
لاہور(کامرس رپورٹر )شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے414روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے276روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 257 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔