• news

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا اخراج نیک شگون:رپورٹ


اسلام آباد(آئی این پی ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا اخراج ملک کیلئے نیک شگون ہے۔براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیاں تیز ہونگی۔ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،روپے کی قدر 200تک آنے کا امکان،سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا اخراج ملک کیلئے نیک شگون ہے کہ وہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر کے کاروباری ماحول کو بہتر کر سکے اور اس کیلئے دیگر ذرائع کھول سکے۔ اقتصادی استحکام کی ضمانت کیلئے سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ایکویٹی ٹریڈر اور جنرل انویسٹمنٹ اینڈ سیکیورٹیز کے مارکیٹ تجزیہ کار محمد ذیشان نے ویلتھ پاک کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ گرے لسٹ سے باہر نکلنے سے ملک کی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی اور دیگر معاشی اشاریوں پر اچھااثر پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن