• news

 مشتعل افراد نے ایرانی رہبر اعلی روح اللہ خمینی کے پرانے گھر کو نذر آتش کردیا


تہران(آئی این پی)ایران میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے سابق ایرانی رہبر اعلی اور انقلاب کے بانی روح اللہ خمینی کے پرانے گھر کو نذر آتش کردیا،بین الاقوامیڈیا کے مطابق پولیس حراست میں مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ حکومت کے خلاف احتجاج تیسرے مہینے میں داخل ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات کے روز مشتعل افراد نے خمین شہر میں واقع انقلابِ ایران کے بانی اور سابق رہبر اعلی روح اللہ خمینی کی پرانی رہائش گاہ جسے اب میوزیم میں تبدیل کیا جا چکا ہے، کو آگ لگادی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمینی کی پرانی رہائش گاہ کو نذر آتش کرتے وقت مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے حکومت اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خلاف بھی نعرے لگاتے رہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ایران کے کم از کم 23مختلف شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے، ایرانی میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے 5 ارکان ہلاک ہوئے۔
ایران مظاہرے

ای پیپر-دی نیشن