• news

عالمی بنک کاشتکاروں کو بیج دینے کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کئے: مراد شاہ


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بنک کے ریجنل ڈائریکٹر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ ورلڈ بنک نے کسانوں کو بیج دینے کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کئے۔ ملاقات میں ساڑھے 12 ایکڑ رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گھروں کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ گھروں کی تعمیر کے سروے کا کام حتمی مراحل میں ہے۔
مراد علی شاہ

ای پیپر-دی نیشن