• news

غیر ملکی قبضے کا شکار لوگوں کے حق خودارادیں کیلئے پاکستان کی قرارداد جنرل اسمبلی میں منظور


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ا قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی دسمبر2022 میں نوآبادیاتی اور غیر ملکی قبضے کا شکار لوگوں کے لیے حق خودارادیت کی قرارداد کی توثےق کرے گی۔ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے متفقہ طور پر نوآبادیاتی اور غیر ملکی قبضے کا شکار لوگوں کے لیے حق خودارادیت کی قرارداد منظور کر لی ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ قبضے کے شکار لوگوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے پاکستان کی پیش کر دہ قرارداد کی اقوام متحدہ کے ایک پینل کی طرف منظوری بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے۔ منیر اکرم نے نیویارک میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خودارادیت سے متعلق پاکستان کی قرارداد کی وسیع حمایت اور متفقہ توثیق مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ یہ قرارداد 72 ممالک کے تعاون سے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں متفقہ طور پر منظور کی گئی، جو سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی کئی دیگر قراردادوں سے متعلق ہے۔ یہ قرارداد پاکستان 1981 سے اقوام متحدہ میں پیش کر رہا ہے۔ قرارداد اگلے ماہ جنرل اسمبلی کی توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔
قرارداد

ای پیپر-دی نیشن