• news

 امپورٹڈ حکومت کی ناقص حکمت عملی ،دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں:صاحبزادہ حامد رضا 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحدہ علماءبورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے بغیر حالات ساز گار نہیں ہوسکتے۔باجوڑ اور لکی مروت میں پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کی شہادت بڑا قومی سانحہ ہے۔پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم دکھی اور غمزدہ ہے۔ شدت پسندی اور دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹاولرنس پالیسی اپنائی جائے۔وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کےلئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاری محمد سلیم ہمدمی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماءومشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کرپٹ حکمرانوں کا زوال شروع ہوچکا ہے۔مہنگائی کا سورج سوا نیز پر آچکا ہے۔حکومت مہنگائی کنڑول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن