• news

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انخابات ۶۰ روزمیں کرائے جائیں: سندھ ہائیکورٹ


کراچی (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی حیدر آباد میں 60 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمشن 15 دن میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔ عدالت نے سندھ حکومت کو الیکشن کمشن کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی درستی کی استدعا کی گئی تھی۔ دوسری جانب 15 نومبر کو الیکشن کمیشن بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر چکا ہے۔ الیکشن کمشن محفوظ کیا گیا فیصلہ منگل 22 نومبر کو سنائے گا۔ 
کراچی‘ حیدر آباد/ بلدیاتی انتخابات

ای پیپر-دی نیشن