• news

اسلام میں اقتدار کے طلبگار کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، نامور دینی سکالر اور متعدد دینی کتابوں کے مصنف ، جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں تمام برائیوں اورخرابیوں کی جڑ اقتدار کی ہوس ہے۔ صرف مال کمانے اور جاہ و جلال کی زندگی گزرنے کیلئے وہ ہر حربہ استعمال کرتا ہے جبکہ اسلام میں اقتدار کے طلبگار کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعینؓ کے دور میں ہر کوئی اللہ کے ہاں جوابدہی کے خوف سے یہ ذمہ داری اٹھانے سے ڈرتا تھا۔ آج اقتدار کے حصول کی دوڑ میں وہ یہ سب کچھ بھول جاتا ہے کہ یہ حکمرانی اور اختیارات کی چکا چوند ہمیشہ نہیں رہیں گے۔ جو نا انصافیاں اور ظلم اپنے دور اقتدار میں کرتا ہے۔ بھگتنے ہوں گے۔ وطن عزیز کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری ہوئی ہے اور ظالموں اور نا انصافوں کا انجام ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے لیکن اقتدار کا نشہ بھلا دیتا ہے کوئی اپنے پچھلوں کے انجام سے سبق نہیں لیتا اور یوں معاشرہ برائیوں ، بد امنی اور کرپشن کا گڑھ بن جاتا ہے جو آج ہمارے ہاں ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن