• news

انڈر 19کرکٹ : پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسر ا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز برابر کردی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش انڈر-19 نے پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا ۔بنگلہ دیشی اننگز میں ذیشان عالم 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے علی اسفند نے 3 اور محمد ابتسام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 18.2 اوورز میں3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ سعد بیگ 79 اور عرفات منہاس 50 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن