وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا کیساتھ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے برانڈ سفیر مقرر کر دیا۔ایل پی ایل کا تیسرا ایڈیشن 6 دسمبر سے 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس۔وسیم اکرم نے ایل پی ایل کا سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سری لنکن فینز سے ہمیشہ پیار اور محبت ملا ہے، ایل پی ایل سے اچھے کھلاڑی سری لنکا کو مل رہے ہیں جو ہمیں ایشیا کپ میں بھی نظر آئے۔ میں ایل پی ایل کے گزشتہ دو ایڈیشنز کے میچز اور ان کی کوالٹی دیکھی ہے اور امید ہے کہ ایل پی ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بھی کرکٹ کا معیار برقرار رہے گا۔