سیہون حادثہ، وزیر مواصلات نے این ایچ اے کے 6 افسر معطل کر دیئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے سیہون ٹریفک حادثے پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افسران معطل کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر این ایچ اے ساؤتھ عبدالقدوس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر واحد ذوالفقار گنج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اخلاق حیدر شاہ، انسپکٹر عابد حسین سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔