آمنے سامنے موجود 2 جزیرے وقت میں 21 گھنٹے کا فرق
بگ ڈیومیڈ (نیٹ نیوز) امریکا اور روس کی سرحد پر 2 جزائر کچھ زیادہ ہی دنگ کر دینے والے ہیں۔ دنیا کے نقشے میں امریکا اور روس ایک دوسرے سے بہت دور نظر آتے ہیں مگر ایک مقام پر ان کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ آبنائے Bering کے وسط میں ایک طرف امریکی ریاست الاسکا جبکہ دوسری جانب روسی سرزمین موجود ہے۔ بگ ڈیومیڈ آئی لینڈ روسی جزیرہ ہے جبکہ لٹل ڈیومیڈ آئی لینڈ امریکی سرزمین پر موجود جزیرہ ہے اور دونوں کے درمیان محض 2 میل کا فاصلہ ہے۔ مگر حیران کن طور پر آمنے سامنے ہونے کے باوجود دونوں جزائر کے وقت میں 21 گھنٹے کا فرق موجود ہے۔ جی ہاں واقعی بگ ڈیومیڈ کا وقت لٹل ڈیومیڈ سے 21 گھنٹے آگے ہے۔ بگ ڈیومیڈ میں اگر جمعہ ہوگا تو دوسری جانب جمعرات کا دن ہوگا یا لٹل ڈیومیڈ میں رات کے 12 بجے ہوں تو بگ ڈیو میڈ میں دوسری رات کے 9 بجے ہوں گے۔