• news

پنجاب متعدد: افسروں کے تبادلے ، 25کی  گریڈ 19میں ترقی 


لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے۔ جبکہ 25 کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی۔ اے ڈی سی جی فیصل آباد قیصر عباس رند سے عہدے کا چارج واپس لے کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپوٹ کرنے کی ہدایت جبکہ 2 دسمبر 2022 سے 26 فروری 2023 تک کیلئے 87روز کی ایکس پاکستان چھٹی منظور کر لی اور فیصل سلطان کو  اے ڈی سی فیصل آباد تعینات کر دیا۔ غیاث الدین ڈائریکٹر ایڈمن پی ڈی ایم اے کو لاہور، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ملتان اخلاق احمد خان کو تبدیل کرکہ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر ملتان جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن فیصل آباد طارق محمود کا تبادلہ منسوخ‘ ڈپٹی سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب مبشر رحمان کا بطور اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ملتان تبادلہ منسوخ کر دیاگیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈی جی خان فخرالاسلام ڈوگر‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی شاہد فریدکو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ تاثیر احمد کو گریڈ 19 میں ترقی پانے کے بعد سیکرٹری ٹیکس بورڈ آف ریونیو پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ محمد ذوالقرنین  کو گریڈ 19 میں ترقی‘ ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال محمد احمدکو گریڈ 19 میں ترقی‘ سیکرٹری باب پاکستان فاؤنڈیشن محبوب عالم کو گریڈ 19 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک پراسیکیوشن، ڈی جی ایف ڈی اے زاہد اکرام کو گریڈ 19 میں ترقی‘ جنرل مینجر آپریشن ٹی ڈی سی پی نور محمد اعوان کو گریڈ 19 میں ترقی ‘ ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن)کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ  عامر کریم خان کو گریڈ 19 میں ترقی‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا آصف اقبال ملک کو گریڈ 19 میں ترقی‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب علی ارشدکو گریڈ 19 میں ترقی‘ ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب تنویر جہاندیرکو گریڈ 19 میں ترقی‘ ایڈیشنل سیکرٹری (چائینز سیکورٹی ونگ )ہوم ڈیپارٹمنٹ عائشہ ممتازکو گریڈ 19 میں ترقی‘ ایڈیشنل سیکرٹری پی سی بی ایل آفتاب احمدکو گریڈ 19 میں ترقی‘ جنرل مینجر پنجاب منرلز ڈیپارٹمنٹ جہانگیر احمدکو گریڈ 19 میں ترقی‘ پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو خضر حیا ت گریڈ 19میںترقی کے بعد ڈی جی پی ایچ اے بہاولپور، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اینڈ سیکنڈری  سجاد احمد خان کو گریڈ 19 میں ترقی‘ چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب طارق مسعودکو گریڈ 19 میں ترقی‘ ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائزدہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب مزمل بشیر کو گریڈ 19 میں ترقی‘ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن  اسپیشلائزدہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ذاہدہ اظہر  کو گریڈ 19 میں‘ ڈپٹی سیکرٹری گورنرز سیکرٹریٹ شاہد سلیم گریڈٖ19میں ترقی کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ونگ طیب ضیا گریڈ 19میں ترقی کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر آفس عبدالرزاق کو گریڈ 19 میں ترقی اور عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت، ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن گریڈ 19میں ترقی پانے کے بعد جوائنٹ رجسٹرار کاآپریٹیو سوسائیٹیز تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن