• news

جمال خاشقجی قتل‘ سعودی  ولی عہد کو استثنیٰ حاصل ہے: امریکی حکومت

واشنٹگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی حکومت نے 2018ء میں قتل کئے گئے حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قانونی کارروائی سے استثنیٰ دینے کی سفارش کر دی۔ امریکی حکومت کی ایسی سفارشات نے صحافی جمال خاشقجی کی بنائی گئی این جی او ڈیمو کریسی فار دی عرب ورلڈ نائو کے نمائندگان‘ ان کی منگیتر اور دیگر حامیوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی حکومت کی سفارشات کو شدید دھوکا قرار دیدیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن