• news

عمران کو تھریٹس بڑھ گئیں ، مارچ میں بھرپور سکیورٹی دی جائیگی :عمر سرفراز چیمہ  


لاہور ( این این آئی) مشیر داخلہ پنجاب عمرسرفراز چیمہ  نے کہا ہے کہ عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئی ہیں، اسکی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں، اسی لئے سکیورٹی فراہم کررہے ہیں، وزیر آباد میں بھی عمران خان پر حملہ کوئی مذہبی جنونیت نہیں بلکہ باقاعدہ سازش تھی ،فاق کی جانب سے جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کیلئے بیانات دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان کوخطرہ ہے اس کی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں، پہلے بھی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں کہ عمران خان پرحملہ ہو سکتا ہے۔وزیرآباد میں بھی ان پر حملہ ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے وہ محفوظ رہے، عمران خان کوتھریٹس بڑھ گئی ہیں، اسی لئے سکیورٹی فراہم کررہیہیں۔مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت پر عمران خان کو بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر آباد حملے کی رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے 2 شوٹر تھے، (ن) لیگ کی قیادت جو گفتگو کر رہی ہے حملہ آور بھی وہی گفتگو کر رہا ہے ، مذہبی منافرت سے متعلق (ن) لیگ قیادت گفتگو کررہی ہے۔عمرسرفرازچیمہ نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے باقاعدہ (ن) لیگ کی جانب سیم ہم چلائی جارہی ہے، واقعے کومذہبی جنونیت قراردینے کی سازش سب کے سامنے آچکی ہے، عمران خان پر حملہ کوئی مذہبی جنونیت نہیں بلکہ باقاعدہ سازش تھی۔مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی میں دیگر اداروں کو شامل نہ کرنے کا مقصد ہے، جن لوگوں پرالزامات ہیں وہی لوگ مختلف اداروں کو ہیڈ کررہے ہیں، جن پر الزامات ہیں وہ اداروں کی سربراہی کر رہے تو ان کے اہلکار کیسے شفاف تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جوجے آئی ٹی بنائی ہے وہ آئین وقانون کے مطابق ہے، وفاق کی جانب سے جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کیلئے بیانات دیئے جارہے ہیں۔عمرسرفرازچیمہ  نے کہا کہ ملزم کی ویڈیوریلیز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، جے آئی ٹی ملزم کی ویڈیو ریلیز کی بھی تحقیقات کریگی، جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے،جلد سے جلدرپورٹ آجائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن