• news

بڑے الیکشن کی تیاری کریں، اگلے برس ہو جائیں گے، جسٹس عمر عطاء  


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق ایک مقدمے  چیف جسٹس نے آبزریشن دیتے ہوئے درخواست گزار کو کہا کہ بڑے الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن اگلے سال ہو جائیں گے سپریم کورٹ میں ڈسٹرکٹ داودو میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے مردم شماری بلاک کے تحت کاغذات جمع کرائے تھے ،جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا درخواست گزار نے الیکشن لڑنے کے لیے درست وارڈ کا انتخاب نہیں کیا ، سیلاب کے باعث لوکل باڈی الیکشن پہلے کی تاخیر کا شکار ہے ، ہائیکورٹ نے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے،جس پر چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاآپ بڑے الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن اگلے سال ہو جائیں گے جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن