برکی: مغوی لڑکی زیادتی کے بعد قتل‘ نعش نہر میں پھینک دی
لاہور‘ فیروزوالہ‘ فیصل آباد‘ حافظ آباد (نامہ نگاران + نمائندگان + نمائندہ خصوصی) لاہور میں برکی کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونے والی طالبہ کی نعش نہر سے برآمد ہوئی ‘ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد نعش پانی میں بہائی گئی تھی۔ دکاندار سعد نے لڑکے کو گھر لے جا کر زیادتی کر ڈالی۔ اوباش افراد نے دو خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ دستگیر کالونی میں ملزم نعمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جبکہ حافظ آباد میں تین مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ فیروزوالا کی آبادی ٹبہ رحمت پورہ میں دکاندار نے کمسن لڑکے سے زیادتی کر ڈالی۔