• news

متعدد وارداتیں‘ سبزی منڈی میں آ ڑھتی کی دکان سے ڈیڑھ کروڑ چوری


لاہور (نمائندہ خصوصی) متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم کر دیئے گئے۔ سبزی منڈی میں نامعلوم چور میں آڑھتی شہزاد کی دکان کی چھت سے گھس کر تالے توڑ کر 1 کروڑ 50 لاکھ ، جوہر ٹائون میں تالے توڑ کر خالد منیر کے گھر سے 10لاکھ 25ہزار کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے گئے ۔ ڈاکو شاہدرہ میں سہیل شاہ سے ستر ہزار اور موبائل فون ،گارڈن ٹاؤن میں فوڈ پانڈا کے رائڈر فرحان سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون، اسلام پورہ میں اسفندیار سے گن پوائنٹ پر پچاس ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں احمد  سے 30 ہزار‘ موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکو آصف شاہ سے گن پوائنٹ پر 32 ہزار‘ موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں مبشر سے پانچ ہزار اور موبائل فون، لوئر مال میں جمیل سے گن پوائنٹ پر بارہ ہزار‘ موبائل فون، شفیق آباد میںذیشان سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں وقاص سے گن پوائنٹ پر تیس ہزار موبائل فون‘ مناواں میں سجاد اور قاسم، شاہدرہ سے زبیر اور رئیس چوہنگ میں محمد عرفان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے جبکہ گارڈن ٹاون اور ستوکتلہ سے کاریں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن