امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ، گھریلو جھگڑے میں نوجوان کی خودکشی
کامونکی ؍ لاہور (نمائندہ خصوصی) امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ، گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ 25 سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی۔ پرانا کاہنہ کے رہائشی وقاص نے گھر والوں سے جھگڑا کے بعد پھندا لے لیا۔ وقاص کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ کامونکی رسولنگر کی رہائشی سترہ سالہ مریم کا فرسٹ ایئر کا رزلٹ آیا اور وہ پاس نہ ہو سکی۔ اسی امر سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گھر میں پڑے ہوئے پسٹل سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔