• news

عمران پر حملے کیلئے 2 گھنٹے انتظار کرتا رہا ، اکیلے ہی منصوبہ بندی کی ، حملہ آور نوید 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے گرفتار ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔ اکیلے ہی ان پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نوید نے یہ بھی بتایا کہ فائرنگ کے بعد کنٹینر سے دائیں گلی میں فرار ہونا تھا لیکن پکڑا گیا۔ میرا کسی سیاسی یا دینی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مجھے کسی نے حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا، حملہ کرنے کے لیے 2 گھنٹے تک انتظار کرتا رہا، کنٹینر کے آگے پولیس نہ ہونے پر سامنے آ کر فائرنگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن