• news

کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے‘مریم اورنگزیب کا اظہار تعزیت 

لاہور (کلچرل رپوٹر) سٹیج اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے۔ تھیٹر کی دنیا میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی عمر صرف 46 برس تھی اور وہ جگر کے عارضے میں مبتلا اور کچھ عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ طارق ٹیڈی نے سوگواران میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا جنید اور دو بیٹیاں صفا اور مروا کو چھوڑا ہے۔ 1976ء کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے طارق ٹیڈی نے درجنوں تھیٹر ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے۔ ان کے بہترین ڈراموں میں ماما پاکستانی، سب سے بڑا روپیہ، جی کردا، ایک عید دو چن، اور دوستی شامل ہیں۔ وہ 2004 ء میں فلم سلاخیں میں بھی نظر آئے۔طارق ٹیڈی 10 روز سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ 12 اگست 1976ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ شاہ فرید دربار میں اداکر دی گئی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق ٹیڈی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن