• news

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی اٹلی میں تقریب میں شرکت 


لاہور( لیڈی رپورٹر ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بچو ں کے استحصال میں ملوث ملزمان کو سخت سزائیں دلوانے کےلئے موثرقانون سازی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد سے بچا¶ کا عالمی دن قرار دینے پر گلوبل کولیبو ریٹو آرگنائزیشن اٹلی کی جانب سے منعقدہ پینل ڈسکشن میں کیا۔ پینل ڈسکشن میں سیرالیون کی خاتون اول فاطمہ مادہ، پنسلوینیا یونیورسٹی کے پروفیسر مارکی ہیملٹن، ایپکاٹ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر تھامس ملر، ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن یونیسف کارنیلئیس ولیمز، منسٹری آف ٹولرینس یو اے ای افرا محمد الصابری بھی شامل تھے۔ پینل ڈسکشن میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے شرکاءکو بچوں کے استحصال کی روک تھام اور تحفظ کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن