روایتی دست کاریاں پسماندہ طبقات کی خواتین کوبااختیاربناتی ہیں، بیگم ثمینہ علوی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہاہے کہ روایتی دست کاریاں پسماندہ طبقات کی خواتین کوبااختیاربنانے میں کلیدی کرداراداکرسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے یہاں پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ ، فروغ د ینے اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی خواتین دستکاروں وہنرمندوں کومعاونت فراہم کرنے کے مرکز کے افتتاح کے موقع پرکہی ۔خاتون اول ثمینہ علوی نے فنون اور دستکاری کے ملکی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں مصروف عمل غیر منافع بخش تنظیم انڈس ہیریٹیج ٹرسٹ کے نئے دفتر کا افتتاح کیا ۔
ثمینہ علوی