• news

لانگ مارچ فرلانگ مارچ بن گیا، امید ہے پنجاب کی حدود سے نہیں بڑھے گا: فیصل کنڈی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے اور یہ ورک فرام ہوم ہے، قوی امید ہے کہ یہ پنجاب حکومت کی حدود سے آگے نہیں آئیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم نے دن رات ایک کر کے 98 فیصد سیلاب متاثرین تک 25 ہزار روپے کیش امداد پہنچا دی ہے۔ 15 دسمبر تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا سروے کیا جائے گا جس کے بعد توقع ہے کہ یہ تعداد 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ پیپلز سیکرٹریٹ میں نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے غربت کے خاتمے کی وزارت کو ٹاسک دیا گیا تھا۔ اس میں 98 فیصد تک کامیابی حاصل کر لی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے یہ ٹاسک مکمل کیا جس پر اس ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سوات میں تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی ہوئی، ہم نے ان لوگوں کو ان کے گھروں میں آباد کیا۔ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کو بھی ان کے گھروں میں آباد کریں گے۔ 
فیصل کریم کنڈی 

ای پیپر-دی نیشن