• news

سپریم کورٹ، فیض آباد دھرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست شہری خالد محمود کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کورٹ کے واضح احکامات پر عمل نہیں کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزارت دفاع پیمرا، الیکشن کمشن اور سکیورٹی اداروں کو مختلف ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات دیں تھیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست دائر

ای پیپر-دی نیشن