• news

نمروز‘ فوجی ہتھیار اور آلات سمگل کرنے کی کوشش ناکام


نمروز + بلخ (شہنوا) صوبہ نمروز کے ضلع کنگ میں فوجی ہتھیاروں اور آلات کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ ایک شخص جو متعدد فوجی آلات اور اسلحہ سمگل کرنا چاہتا تھا۔ 215 عزم کور کے تھرڈ بٹالین کے بارڈر گارڈز نے گرفتار کر لیا۔ ہتھیاروں میں 2 ایم فور، 2 دوربین، 2 بم افگن، 1 روسی ہیوی مشین گن ، 11 راکٹ گولے، 21 میگزین اور مختلف اقسام کا فوجی سازوسامان شامل ہیں۔ یہ فوجی ہتھیار اور سازوسامان بڑے مہارت سے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیر ہائیر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے اپنے دورہ مزار شریف کے دوران بلخ یونیورسٹی میں 18 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ ایک جدید ترین ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ 4 منزلہ ہاسٹل میں 1500 طلبہ کے رہائش کی سہولت موجود ہے۔
ہتھیار/ سمگلنگ

ای پیپر-دی نیشن