• news

عدالت عالیہ میں مفاد عامہ کے تحت مقدمے چلتے ہیں، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ 


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آئین اختیا دیتا ہے وہ کام کروں جس سے عام آدمی کا فائدہ ہو، عدالت عالیہ میں مفاد عامہ کے تحت مقدمات چلتے ہیں۔ جج مفاد عامہ کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ اس کیلئے آئین کا آرٹیکل 199 موجود ہے۔ بطور جج نجات دہندہ ہیں نہ ہی نجات دہندہ بننا چاہتے ہیں، جب تک ہم اونر شپ نہیں لیں گے اس وقت مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ہم سے حکومتی ادارے اور ان سے وابستہ لوگ، عوامی نمائندے اونر شپ نہیں لیتے کوئی بھی ادارہ اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، ہر شخص قانون کا پابند ہے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن