25نومبر کو یوم انسداد سود منانے کا اعلان
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی نے 25نومبر بروز جمعہ المبارک کو ملک بھر میں یوم انسداد سود منانے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں سودی نظام کے خلاف عوامی سطح پر مہم شروع کر دی ہے۔