اپاک امریکہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت خوش آئند ہے: مسعود خان
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت سے اہم شعبہ جات بشمول زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ گرین الائنس سے امریکی مہارت کی بدولت پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے جبکہ یہ اقدام اس خیر سگالی کے جذبے کو مزید مستحکم کرے گا جو ساٹھ کی دہائیوں میں امریکی مدد سے گرین انقلاب کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ' زرعی شعبے میں پاک امریکہ تعاون' کے موضوع پر منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وبینار کا اہتمام وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان کی جانب سے کیا گیا۔