منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف شریک ملزموں کیخلاف بریت کی درخواستوں پر بغیر کارروائی سماعت ملتوی
لاہور(سپیشل رپورٹر) ایف آئی اے سنٹرل کورٹ نے شہباز شریف کے شریک ملزموں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر بغیر کارروائی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی ہے سپیشل کورٹ سنٹرل کے ڈیوٹی جج ابوالحسنات نے کیس کی سماعت کی سپیشل کورٹ سنٹرل کے جج اعجاز حسن اعوان ریٹائرڈ ہونے کے سبب ڈیوٹی جج نے سماعت کی ۔