بھارتی وزیر کی جیل میں مساج کرانے کی ویڈیو وائرل
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی جیل میں ایک وزیر کی مساج کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی۔ عام آدمی پارٹی (عاپ) سے تعلق رکھنے والے وزیر ستیندر جین دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ستیندر جین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 30 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سیاسی محاذآرائی کا مرکز بن گئی۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے عاپ پارٹی اور وزیر کو جیل میں سہولیات لینے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔