سپریم کورٹ نے موٹروے پر بائیکس چلانے ا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے موٹروے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ کیس کا 9 صفحاتی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس محمد مظہر نے تحریر کیا جس میں موٹروے پر بائیکس چلانے کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی گئی۔ فیصلے میں لکھا کہ موٹرویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا شہریوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ شہریوں کی حفاظت کیلئے بائیکس پر باندی بنیادی وجہ ہے۔