بلوچستان میں تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس بحال
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس بحال کر دی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اتوار کو پہلی ٹرین پشاور کیلئے روانہ ہوئی ۔جعفر ایکسپریس مچھ سٹیشن سے پشاور تک جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کو کوئٹہ سٹیشن سے مچھ سٹیشن ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچایا گیا ، کوئٹہ تا مچھ ریلوے کا رابطہ منقطع ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے بولان میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک پل سیلاب میں بہہ گیا تھا، پل کی تعمیر کا کام جنوری میں مکمل ہوگا۔