• news

افغانستان سے فائرنگ ، شیلنگ 2 بچوں ، 3 اہلکاروں سمیت 7 زخمی 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کی جانب سے خرلاچی اور بوڑکی کے مقام پر کرم بارڈر کی خلاف ورزی کر کے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ وجہ پاکستانی حدود میں سڑک کی تعمیر بتائی جاتی ہے۔ پارا چنار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے بتایا کہ بچے شدید زخمی ہیں جبکہ مقامی آبادی پر شیلنگ سے مویشی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں تین ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ساجد طوری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرگہ کی جانب سے فائر بندی کے بعد سڑک کی تعمیر پر پھر سے فائرنگ ہو گئی۔ افغانیوں کی جانب سے آبادی کو نشانہ بنانے پر فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

ای پیپر-دی نیشن