لانگ مارچ: احتجاج رنگ لے آیا‘ پولیس کو کھانے میں چکن‘ پراٹھے چنے ملنے لگے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے مختلف شہروں سے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ناقص کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا۔ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ہر کھانے میں دال اور کھانے کے معیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کا سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری نے فوری نوٹس لیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کیلئے کھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ چنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔