تسنیم حیدر کے الزامات بے بنیاد ہیں،ناصر بٹ
اسلام آباد(رانافرحان اسلم)عمران خان اور ارشد شریف واقعات پر لندن سے تسنیم حیدر شاہ کی جانب سے میاں نواز شریف اور ناصر بٹ پر لگائے جانیوالے الزامات کے حوالے سے روزنامہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں مخالفین میں ہمت ہے تو یہ خبریں لندن میں چلائیں تاکہ میں انکے خلاف کیس کرو اور پہلے کیطرح ان سے جرمانہ وصول کرو لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سید تسنیم حیدر شاہ نے خود کو مسلم لیگ ن کا ترجمان بتایا جسکی پارٹی کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی ہے اور ناصر بٹ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کیساتھ جن تصویروں کا ذکر کیاگیا ہے وہ عید کے روزکی تصویریں ہیں پاکستانی کمیونٹی گھر کہ باہر آئی تو میاں صاحب نے انہیں اندر بلوا کر ان سے عید ملی ناصر بٹ نے مزید کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں ان پر ایسے گھٹیا بے بنیاد الزامات لگانا مخالفین کی اوچھی حرکت ہے جسکا حقیقت سے کچھ واسطہ نہیں ہے۔