ہائیکورٹ میں لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر آج سماعت ہو گی۔ جسٹس جواد حسن نے مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما نعیم میر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت کے روبرو دائر درخواست میں عدالت سے حکومت کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے، تاجروں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دینے کی استدعاکی گئی ہے۔