قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد‘ لاہور (این این آئی+ اے پی پی) پنجاب اور قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اجلاس میں محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات کے جوابات پوچھے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔