• news

عمران کا دماغ خراب ، سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے ، خواجہ آصف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے، ان کو سمجھ نہیں آ رہی الزام کس پر لگانا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہیں، اسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن