مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک اتحاد بین المسلمین پاکستان کے سرپرست مولانا شکیل الرحمن ناصر ،چیئرمین حافظ محمد زبیر ورک سیکرٹری جنرل حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی نے مفتی رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کی علمی خدمات قابل قدر ہیں انہوں نے اسلام کی دعوت کو پھیلانے اور فرقہ واریت کے خاتمے لیے اندرون و بیرون ممالک میں بہت کام کیا۔ ہزاروں علماءاور شاگرد ان کےلئے صدقہ جاریہ ثابت ہوں گے تمام رہنماو¿ں نے ان لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مفتی رفیع عثمانی کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔