افتخار احمد عباسی جے یو پی سندھ کے صدر،سعید احمد شاہ چشتی جنرل سیکرٹری منتخب
لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان سندھ کی مجلس شوری کا انتخابی اجلاس قائد جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں ہوا ۔جس میں سید عقیل انجم قادری،قاری نیاز احمد نقشبندی اور ڈاکٹر محمد یونس دانش کی زیر نگرانی جے یو پی سندھ کے انتخابات عمل میں آئے ۔صاحبزادہ افتخار احمد عباسی جے یو پی صوبہ سندھ کے صدر،میاں منیر احمد جامی ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر اور پیر سید سعید احمد شاہ چشتی سنگھانوی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے اجلاس سے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے قوم کو مایوس کیاان دونوں کی چپقلش کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہواجس سے ملک کی معاشی صورتحال درگرگوں ہو گئی ہے اور ملک معاشی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ۔حزب اقتدار اورحزب اختلاف میں جس کوبھی موقع ملتا ہے لوٹ کھسوٹ میں لگ جاتے ہیں بدعنوان اور کرپٹ سیاست دانوں کی وجہ سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے ایک دوسرے کو چور کہنے والے خود لوٹ کھسوٹ میں لگے ہیں اب محب وطن مذہبی قوتوں کو متحد ہوکرجدوجہد کرنی چاہئے انشاء اللہ ملکرآئندہ انتخابات میں سیکولراور لادین قوتوں کوشکست دیں گے اور اس ملک میں نظام مسطفےٰ کا سورج طلوع ہو کر رہے گا ۔