• news

پاکستان کی سالمیت اسلام سے وابستہ ہے: شجاع الدین شیخ 


لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے تنظیم اسلامی کے دو روزہ علاقائی سالانہ اجتماع منعقدہ دارالاسلام مرکز تنظیم اسلامی لاہور کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت اسلام سے وابستہ ہے۔ پاکستان میں جاری سیاسی انتشار کے خاتمے کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔اس فرسودہ نظام کو انتخابی سیاست کے ذریعے تبدیل کرنا ناممکن ہے۔ پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات انتہائی پریشان کن ہیں۔ا±نہوں نے کہا کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت بڑی ا?زمائش سے گزارا ہے۔ ہمارے سیاست دان اقتدار کے لالچ میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ہر قسم کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے اسلام کے خلاف بننے والے قوانین پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نظر اتی ہیں اور ملک میں جاری سیاسی تناﺅ کے اثرات پوری قوم محسوس کر رہی ہے۔ پاکستان اس وقت مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسلمانانِ پاکستان نبی کریم کی اتباع کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں۔ پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں افغان طالبان کے ذریعے اسلام کا نفاذ ہمارے لیے ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔ ہمیں اپنے دینی فرائض کی ادائیگی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان میں نفاذِ اسلام کے لیے بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز لطیف، ڈاکٹر عطاء الرحمن عارف اور دیگر مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا معاشرے کے اخلاقی زوال کا سبب اور دورِ حاضر کا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ رفقائے تنظیم ہر دم اپنے ایمان میں اضافے اور اپنے حقیقی نسب العین یعنی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور ا±خروی نجات کے حصول کو یاد رکھیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن